اوورسیز کمشن پنجاب کا قیام

بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم پاکستانی عرصہ دراز سے یہ مطالبہ کرتے چلے آ رہے تھے کہ ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوئی ادارہ یا ہیلپ ڈیسک بنایا جائے تاکہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کے لئے ان اداروں سے رجوع کرسکیں۔اس سلسلہ میں گزشتہ کئی دھائیوں پر مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے جسے حکومت پنجاب نے حل کر دیا ہے۔اور پنجاب کی سطور پر اوورسیز کمیشن بنادیا گیا ہے جس کے کمشنر افضال بھٹی ہےں،جبکہ اس کمیشن کی براہ راست نگرانی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خود کریں گے۔کمیشن میں پنجاب کی سطح پر اعلیٰ سرکاری افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ ذاتی دلچسپی سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں۔گزشتہ دنوں اوورسیز کمیشن پنجاب کے نامزد کمشنر افضال بھٹی لندن سے واپسی پر دوبئی تشریف لائے تو ان کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سفارتخانہ پاکستان ابوظبہی سے سفیر پاکستان آصف علی درانی مسلم لیگ ن گلف ریشجن کے صدر چودھری نورالحسن تنویر، پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف، مسلم لیگ نے دوبئی کے صدرعبدالوحید پال، غلام مصطفیٰ مغل، چودھری خالد بشیر، شہزاد دوگر، میاں منیر ہانس، پرنس اقبال، چودھری عبدلغفار، چودھری راشد علی ، میاں عمر ابراہیم ، عبدالرشید بنگش اور دیگر متعدد لوگ موجود تھے۔