گورنر راج قابل مذمت ہے: اوورسیز پاکستانی

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) اوورسیز پا کستانیز کویت نے کہا حکمرانوں نے ملک میں صوبائی تعصب پیدا کیا ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے شریف برادران کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد اور پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ پر کویت میں پاکستان کمیونٹی نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلہ میں گزشتہ روزپاکستان اوورسیز کمیٹی کویت کا ایک اجلاس صدر محمد ارشد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔اجلاس میں اوورسیز کمیٹی کے عہدیداران کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد ارشد جنجوعہ نے کہا کہ ہم تمام پا کستانی پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کی بھر پور طریقہ سے مذمت کرتے ہیں۔۔ ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے قتل ہونے والے کارکنوں کے خون کا وزارتوں کے ذریعے سے سودا کر لیا ہے۔اس موقع پر میاں بلند اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے تمام اختلافات سے بالا تر ہو کر دونوں مسلم لیگ جماعتیں ایک ہو کر پاکستان کو پیپلز پارٹی سے بچائیں۔اجلاس سے دیگر حاضرین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مذمت کی اور پنجاب میں گورنر راج کو غیر قانونی اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو نیچا دکھا نے کیلئے صدر اپنے غلط ایجنڈے;پر کام