مرکز نے شریف برادران کے خلاف گہری سازش کی ہے: محمد زبیر شرفی

کویت سٹی ( بیورو رپورٹ) شریف برادران کے خلاف گہری سازش کی گئی ہے۔میاں نواز سریف کا وکلاءکے ساتھ دھرنے کے فیصلہ سے زرداری اور اس کی حکومت خوف زدہ تھے ۔ زرداری پرویز مشرف کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے کیا۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں آے گا ۔عدلیہ کی بحالی کے لیے پاکستان مسلم لیگ مرکز میں 17وزارتوں کوٹھکرایا۔ اب زرداری اینڈ کمپنی نے شریف برادران کے خلاف فرمان جاری کرکے اعوام کی طرف سے دئیے گئے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔ اب انشاءاللہ عوامی کارواں نکلیں گے جو آئین اور عدلیہ کے ساتھ صحیح جمہوریت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ اوورسیز کویت کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم غلام نبی نے کہا کہ ایک بار پھر سویلین آمر نے اپنی قوت کا ناجائزاستعما ل کیا ہے ہم سمجھتے ہیں کے یہ عدالتی نہیں صدارتی حکم نامہ تھا۔ پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ اوورسیز کویت کے مجلس عاملہ کے چیرمین محمد ایوب نے اپنے بیان میں کہا پنجاب میں آصف علی زرداری نے گورنرراج نافذ کر کے جمہوریت کی خود جڑیں کاٹی ہیں۔ ہمارے قائدین نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔حلقہ خیطان کے صدر حکیم طارق محمود صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات انتہائی خراب ہیں جس کی ذمہ داری موجودہ مرکزی حکومت پرعائدہوتی ہے۔
۔