برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی اپنے ملک کے تاثر کو مثبت بنائیں: واجد شمس الحسن

لندن (آصف محمود) برطانیہ میں زیر تعلیم طلباءپاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے وطن کا بہترین نمونہ پیش کرنے کے لئے مثالی کردار کا نمونہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا وہ لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں ہفتہ پاکستان کے سلسلہ میں \\\" پاکستان کے بارے میں تاثر کو انٹرنیشنل بنیادوں میں بہتر بنانے کے لئے طلباءکا کردار\\\" کے موضوع پر پبلک لیکچر دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ موجودہ بین الاقوامی منظر میں جب کہ 9/11 کے حادثہ کے بعد پاکستان کے مجموعی تاثر کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے پاکستانی طلباء کا کام ہے کہ وہ اس بگڑے ہوئے تاثر کو اپنی مثبت تعلیمی سرگرمیوں اور مثالی کردار و عمل سے سنواریں اور پھیلائے گئے غلط تاثر کو دور کرنے کے لئے کاوشیں کریں۔ طلباء میڈیا میں پاکستان کے خلاف جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے اس کا تاثر کو غلط ثابت کرنے کے لئے سرگرمی سے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہائی کمشن میں پاکستانی کلب کو بحال کرنے پر غور کر رہیے ہیں جو قومی تاثر کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا بہتر اقدام تھا۔ واجد شمس الحسن نے ہفتہ پاکستان منانے کے لئے ایل ایس ای کے کردار و خدمات کا شکریہ ادا کیا۔