بارسلونا کی قدیم لائبریری میں ہم وطن سپین کے زیر اہتمام تقریب ، اردو سیکشن کا افتتاح

سپین (نمائندہ خصوصی) بار سلونا کی قدیم تاریخی لائبریری میں ہم وطن سپین کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں قونصل جنرل پاکستان سید ایاز حسین نے اردو سیکشن کا باقاعدہ افتتاح کیا اور نئی اردو کتابوں کی رونمائی بھی کی اس کے علاوہ انہوں نے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے لائبریری کو نایاب کتابوں کا تحفہ بھی دیا اس موقع پر بار سلونا میں امیگریشن کمیشن کے دانیال، روال فا¶نڈیشن کی نوریا، خواتین کمیشن کی انچارج ملکہ، کتلان لائبریری نیٹ ورک کی کیمونیکیشن انچارج انا، پاک فیڈریشن کے نائب صدر عامر سیال، ہم وطن سپین کے صدر کامران خان کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
بارسلونا میں تاریخی میوزیم کا افتتاح
سپین (نمائندہ خصوصی) بارسلونا میں قدیم لوک ورثہ کے حوالے سے گزشتہ دنوں ہونے والی مختلف دہائیوں میں امیگریشن اور دیگر اہم سرگرمیوں کے تاریخی میوزیم کا افتتاح کیا گیا جس میں شہر بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میوزیم نے استقبالیہ پیش کیا۔ جبکہ ڈپٹی میئر بارسلونا کارلس مارتی، ڈائریکٹر ایڈیٹر ہم وطن جاوید مغل، کینال لاطین کی ڈائریکٹر ویرونیقہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔