شرک سے اجتناب کریں‘ تمام امور قرآن و سنت کیمطابق انجام دیں: امام کعبہ

مکہ مکرمہ+ تہران+ لندن (مبشر اقبال لون استادانوالہ+ ایجنسیاں) سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ\\\' ایران\\\' امریکہ\\\' جاپان\\\' برطانیہ\\\' یورپین ممالک\\\' افغانستان اور پاکستان کے شمالی علاقوں مہمند ایجنسی/خیبر ایجنسی\\\' صوابی اور پشاور کے مہاجر کیمپوں میں عید منائی گئی۔ اس موقع پر امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور جانور قربان کئے گئے۔ سعودی عرب کے تمام شہروں\\\' قصبوں اور بستیوں میں جمعة المبارک کو عیدالاضحی کی نماز روایتی شان سے ادا کی گئی۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں ہوا۔ حرم شریف کی بالائی\\\' زیریں منزلیں\\\' تہہ خانے اور آس پاس کے تمام راستے عیدالاضحی کی نماز پڑھنے والے حجاج\\\' سعودی عوام اور مقیم غیرملکیوں سے بھرے ہوئے تھے۔ حرم شریف کے امام و خطیب فضیلة الشیخ ڈاکٹر اسامہ عبد اللہ خیاط نے اس موقع پر بڑا موثر خطبہ دیا۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحی اور ضیوف الرحمن کو وقوف عرفہ کی ادائیگی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے عیدالاضحی کے فوائد بیان کئے۔ امام کعبہ نے کہا کہ خواتین مردوں سے اختلاط اور بے حجاجی سے باز آئیں اور زندگی کے تمام امور قرآن و سنت طیبہ کے مطابق انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا امن کسی بھی سودے بازی اور فضول مباحثوں سے بالاتر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارض مقدس کو مامون بنایا ہے اور اس امر کی پابندی سب کیلئے قیامت تک لازم ہے۔ امام کعبہ نے دہشت گردی کے انسداد پر زور دیا اور مسلمانوں کو گمراہ کن افکار کے خطرات سے آگاہ کرنے کی مہم کیلئے کہا۔ خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز نے حجاج کرام\\\' سعودی عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ تمام نسلی\\\' لسانی اختلافات کو ختم کرکے باہمی اتفاق و اتحاد\\\' یگانگت\\\' یکجہتی اور اسلام کی اعلیٰ اخلاقی قدروں کو عام کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب حجاج کے آرام و راحت اور سکون و اطمینان کیلئے جملہ وسائل ماضی کی طرح مستقبل میں بھی بروئے کار لاتا رہیگا۔ انہوں نے حجاج کرام کو مقبول بارگاہ حج کی دعائیں بھی دیں۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے فرزندان اسلام کو حج کی سعادت حاصل ہونے پر اسے زندگی کی عظیم الشان نعمت قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے حجاج کرام کو حج اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات میں کہا کہ انہیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ آئندہ زندگی تقویٰ اور پرہیز گاری میں گزاریں گے۔ امریکہ اور یورپی ممالک میں مسلم تنظیموں کی جانب سے مساجد اور کمیونٹی سینٹرز میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے علاقوں مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں بھی عید منائی گئی پشاور سمیت مختلف علاقوں میں افغان باشندوں نے کیمپس میں عید کی نماز ادا کی جبکہ مہمند اور خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے عید کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام نے مسلمانوں کو اسلام کی سربلندی کےلئے ہر طرح کی قربانی دینے پر زور دیا اور کہا کہ مسلمان متحد ہو جائیں تاکہ امن و امان قائم ہو سکے۔