حکومت تارکین وطن پاکستانیوں کو سہولتیں دے تو وہ بھی اپنی رقم ہنڈی کے ذریعے بھجوائیں گے: پیپلز پارٹی کویت

کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کوےت کے مقامی رہنما ملک حبیب الرحمان اعوان نے پاکستان کے وزیرداخلہ رحمان ملک کے اس بیان کہ غیر ممالک میں بسنے والے پاکستانی ہنڈی کی بجائے بنکوں کے ذرےعے رقم ارسال کریں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ اگر پاکستانیوں کو مراعات دینے کا اعلان کرتے تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ جو رقم بیرون ممالک سے بھیجی جانی ہے۔ ان کے ساتھ کیا سلوک ہونا ہے حکومت کو اس سلسلے مےں جاننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کے لئے سہولت دیں تو انشاءاللہ تعالی کوئی بھی ہنڈی کے ذرےعے رقم نہیں بھیجے گا۔