گوجرانوالہ: پولیس کی ملی بھگت، بخشی خانہ سے دو روز کے دوران 2 ملزم فرار کرانے کے الزام میں 14 اہلکار گرفتار، مقدمات درج

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں بخشی خانہ سے دو روز کے دوران پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے یکے بعد دیگرے دو خطرناک ملزم فرار ہو جانے پر 14پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل تھانہ اروپ کے مقدمہ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث فتح گڑھ کا ملزم عثمان عرف سرو پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا تھا، اسی طرح اگلے روز ہی سنٹرل جیل سے سیشن کورٹس میں پیشی کیلئے لایا جانیوالا مقدمہ ڈکیتی کا ملزم سفیان بھی پولیس اہلکاروں کی مبینہ غفلت کے باعث جوڈیشل حوالات کی ایک کھڑکی کے ذریعے فرار ہو گیا، یکے بعد دیگرے دو خطرناک ملزمان کے فرار ہونے پر 14پولیس ملازمین کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب فرار ہونے والے خطرناک ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اہلکار گرفتار