حکومت میرا بیٹا واپس نہیں لا سکتی‘ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے: والدہ امجد صابری ‘ چودھری نثار کی آمد پر شکریہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) والدہ امجد صابری نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چودھری نثار تعزیت کیلئے آئے جس پر شکرگزار ہیں۔ قاتلوں کو دیکھنا چاہتی ہوں کہ آخر میرے بیٹے کا دشمن کون تھا۔ قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت میرا بیٹا واپس نہیں لاسکتی مگر باقی بچوں کو تحفظ دے، میرا بیٹا سب سے محبت کرنیوالا انسان تھا۔
والدہ امجد صابری