سابق وائس آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فرخ خان انتقال کر گئے

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فرخ خان سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ انکا تعلق حسن ابدال کے معروف گھرانے سے تھا۔ وہ وائس چیف آف آرمی سٹاف کور کمانڈر پشاور اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین رہے ۔ انہیں اتوار کو شام ریس کورس فوجی قبرستان راولپنڈی میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل آفتاب نبی‘ سابق گورنر پنجاب جنرل (ر) سوار خان‘ سابق وفاقی وزیر داخلہ راجہ نادر پرویز‘ سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان قومی اسمبلی کے رکن غلام سرور خان‘ عسکری شخصیات‘ علی قلی خان‘ صلاح الدین ترمزی‘ عمران اﷲ خان‘ جاوید اشرف قاضی اور دیگر ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جنرل فرخ / انتقال