وزیراعلیٰ کا عام کوچ میں سفر‘ شدید گرمی کے دوران 3 گھنٹے ننکانہ ہسپتال میں موجود رہے‘ لوگوں نے مسائل بتائے
لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بغیر پروٹوکول کے عام کوچ میں سفر کرکے ننکانہ ہسپتال پہنچے اور مختلف وارڈز‘ ٹوائلٹس اور ادویات کے سٹور روم کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ گرمی اور شدید حبس میں تین گھنٹے تک ہسپتال میں موجود رہے۔ مریضوں اور انکے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ مریضوں اور انکے اہل خانہ نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آئندہ بھی ہسپتالوں کے اچانک دورے جاری رکھوں گا۔
وزیراعلیٰ /سفر