شیراکوٹ پولیس کے بہیمانہ تشدد سے گاڑیوں کا شیشہ چور ہلاک
لاہور(نامہ نگار) شیرا کوٹ پولیس کے بےہمانہ تشدد سے گاڑیوں کے شیشے چوری کرنیوالا 30 سالہ مبینہ ملزم ہلاک ہوگےا۔ شیرا کوٹ پولیس نے تےن روز قبل گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والے ملزم 30 سالہ امجد کو مخبر کی اطلاع پرگرفتار کیا۔ پولیس اہلکار دوران تفتیش امجد کو بےہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔ وہ طبی امداد کیلئے پکارتا رہا مگر اہلکار اس کا مذاق اڑاتے رہے، امجد نے حوالات مےں تڑپ تڑپ کرجان دیدی۔ پولیس اہلکار امجد کے ورثا کو اطلاع دینے کی بجائے نعش ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔پولےس کے مطابق متوفی نشئی تھا اوروہ تشدد نہےں بلکہ طبعی موت مرا۔ پولےس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حےدر اشرف نے ایس پی اقبال ٹاﺅن عادل میمن کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ دےنے کی ہداےت کی ہے۔ پولےس حکام کے مطابق واقعہ میں ملوث اہلکاروںکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
چور ہلاک