کینیڈین کمپنی نے امریکی حکومت کے خلاف 15ارب ڈالر مالیت کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا

اوٹاوا(اے پی پی) کینیڈا کی کمپنی ٹرانس کینیڈا نے امریکی حکومت کے خلاف 15ارب ڈالر مالیت کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرانس کینیڈا نے یہ اقدام امریکہ کی جانب سے خلیج میکسیکو اورکینیڈا کو ملانے والی آئل پائپ لائن منصوبہ کوروکنے کے ضمن میں دائر کیا ہے۔کمپنی کا موقف ہے کہ امریکی حکومت کا یہ اقدام شمالی امریکہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی ہے اس کے علاوہ اس فیصلے میں صدر اوباما نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیاہے۔
کینیڈین کمپنی/ہرجانہ