قصور سمیت مختلف شہروں میں 6 افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق

قصور+ بھکر + سرائے عالمگیر + جڑانوالہ (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) قصور، بھکر، سرائے عالمگیر اور جڑانوالہ میں5 نوجوانوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ قصور کے علاقے کوٹ علی گڑھ کا 24 سالہ اسد گزشتہ روز دوستوں کے ہمراہ بی آر بی نہر میں نہا رہا تھا کہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ بھکر میں 18سالہ ارشد نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے بچانے کی خاطر 50 سال ریٹائرڈ فوجی محمد مجتبیٰ نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی لیکن وہ بھی ڈوب گیا۔سرا ئے عا لمگیر نہر اپر جہلم میں نوجوان محنت کش بشارت محمود نہر اپر جہلم سرا ئے عالمگیر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیاجبکہ دو نوجوان دوست عبدالرﺅف اور اقبال نہر اپر جہلم اتووال کے مقام پر نہا تے ہو ئے ڈوب گئے۔ جڑانوالہ میں بچیانہ نہر میں نہاتے نہم جماعت کا طالب علم ڈوب گیا۔ بچیانہ منڈی کا مہکات سکندر اپنے دوستوں کے ہمراہ بچیانہ ہیڈ پر نہر گوگیرہ میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں ڈوب گیا۔
ڈوب گئے