نیشنل ایکشن پلان، نثار نے کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کی ہدایت دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کرمنل جسٹس سسٹم کو ازسرنو بہتر بنانے کی منظوری دیدی، فیصلہ کمزور پراسیکیوشن، تحقیقات پر سزاﺅں کی شرح کم ہونے کے باعث کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اصلاحات کی ہدایت کی ہے اور فیڈرل کور گروپ کے قیام کی بھی منظوری دیدی۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور غیر ریاستی عناصر کو سخت سزائیں دینا ناگزیر ہے۔ نثار نے نیکٹا کو نظام عدل میں بہتری کیلئے تعاون کی ہدایت کی ہے۔
نثار