پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کا ہفتہ وار دھرنا بھی ختم

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کا سیشن ختم ہونے کے ساتھ ہی تحریک انصاف کا اعلان کردہ ہفتہ وار دھرنا بھی ختم ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف نے مال روڈ چیئرنگ کراس پر ہر جمعرات کو پانامہ لیکس کے معاملے پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے ممبران پنجاب اسمبلی کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے علاوہ مرکزی رہنما عبدالعلیم خان، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شریک ہوئیں لیکن اس کے بعد گزشتہ جمعرات کو صرف تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ایوان کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا جبکہ مال روڈ پر چند خواتین نے دھرنا دیا تاہم تھوڑی دیر میں دھرنا ختم کرکے چلی گئیں۔ گزشتہ روز سرے سے دھرنا دیا ہی نہیں گیا تاہم تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر ٹی آر اوز کے لئے مشترکہ کمیٹی نے چونکہ کام شروع کر دیا ہے لہذا ہم بھی دھرنا نہیں دے رہے البتہ کمیٹی کے فیصلوں کے تناظر میں دوبارہ دھرنے کا فیصلہ ہو گا۔
دھرنا ختم