اوکاڑہ: مخالفین نے ٹریکٹر اوپر سے گزار کر 13 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا

اوکاڑہ (نامہ نگار) مخالفین نے ٹریکٹر اوپر سے گزار کر 13سالہ لڑکے کو قتل کر دیا۔ ملزم کو شک تھا اُس کی بیوی کو مقتول کے والد نے اغوا کیا ہے۔ نواحی قصبہ راج گڑھ کے رہائشی محمد زبیر کی بیوی چار ماہ قبل کسی کے ساتھ بھاگ گئی تھی محمد زبیر کو شک تھا کہ اُسے سعید احمد عرف سعی خاں نے اغوا کیا ہے جس کی رنجش پر گزشتہ روز محمد زبیر اپنے ساتھیوں امتیاز اور محمد حسن کے ہمراہ سعید احمد کے 13 سالہ بیٹے شاہد اقبال کو ورغلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گئے جہاں محمد زبیر نے ٹریکٹر اُس کے اوپر سے گزار دیا۔ شاہد اقبال شدید زخمی ہو گیا اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لڑکا قتل