لاہور : لاکھوں کے ڈاکے: فاروق آباد‘ زیور چھیننے کے دوران مزاحمت پر لڑکی قتل

لاہور + فاروق آباد + فیروزوالا (نامہ نگار + نمائندگان) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ ایک کمپنی ملازم سے 37لاکھ روپے لوٹنے کے بعد اسے فائرنگ کر کے شدےد زخمی کردیا ہے۔ فاروق آباد میں زیور چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصےلات کے مطابق سٹی رائیونڈ کے علاقہ مانگا روڈ پرمقامی کمپنی کے ملازمین وقار اور اس کا بھائی نثار گاڑی مےںکیش لے کر جارہے تھے کہ چار ڈاکوﺅں نے انہےں روک کرگن پوائنٹ پر 37لاکھ روپے رقم لوٹ لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے نثار کو زخمی کردےا اور فرار ہو گئے ہےں۔ ہڈیارہ کے علاقہ گھونڈی موڑ پر واقع خلیل کے ڈیرے مےں پانچ ڈاکوﺅں نے گھس کرملازمین کو یرغمال بنا کر 16لاکھ 35ہزارکی نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی لوٹ لی۔ شادمان میں اسد منیر سے 13 لاکھ 13ہزار، سندر میں ذیشان سے 10لاکھ 46ہزار، باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والا میں انور کے گھر مےں تین ڈاکوﺅں نے گھس کر 9لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ ڈاکوو¿ں نے شاہدرہ ٹاﺅن میں علی سے 80ہزار اور موبائل فون، نواں کوٹ میں آصف سے 45ہزا ر اور موبائل فون، شاہدرہ میں نذیر کی دکان سے 20ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ماڈل ٹاﺅن میں توقیر کے گھر سے 25لاکھ کی نقدی، زےوارت اور دےگر سامان چوری کر لےا۔ چوروں نے کےنٹ سے نذر، گجرپورہ سے عاصم کی گاڑےاں جبکہ شاہدرہ میں سے عتیق، نواں کوٹ میں خالد، ساندہ میں توقیر، ستوکتلہ میں خضر، فیکٹری ایریا میں نادر، شمالی چھاﺅنی میں کامران، باٹا پور میں حسن، کوٹ لکھپت میں امتیاز، گارڈن ٹاﺅن میں قاسم، فیصل ٹاﺅن میں معاذ، کاہنہ میں سے ظفر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ ادھر فاروق آباد میں گاﺅں کجر کی زیانہاپنی والدہ کے ساتھ موٹرسائیکل رکشہ پر کجر گاﺅں سے فاروق آباد کی طرف جا رہی تھی کہ سیم نالہ کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر رکشہ روک کر زیانہ سے رقم اور زیورات چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس سے زیانہ شدید زخمی ہو گئی جسے فوری ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئی۔ ادھر کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جب کہ ڈاکو موٹرسائیکل پھینک کر فرار ہوگئے۔ ساندہ لاہور پولیس زیر حراست ڈاکو احسن اقبال کی نشاندہی پر اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے شرق پور خورد کوٹ عبدالمالک میں چھاپہ مارا تو ڈاکوﺅں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لاہور پولیس کا کانسٹیبل عامر شدید زخمی ہو گیا۔ ادھر شرق پور روڈ پر ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر میاں بیوی سمیت متعدد راہگیروںکو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوﺅں نے پھیریانوالہ کے اسلم اس کی بیوی کو لوٹ لیا۔ خان پور نہر کے قریب ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر آصف اور اس کے ساتھی کو لوٹ لیا۔ ادھر بیلہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ڈی پی او لسبیلہ ضیا مندوخیل کے مطابق ڈاکو اعظم بگٹی متعدد واراتوں میں مطلوب تھا۔
مزاحمت/لڑکی قتل