پانامہ لیکس: وزیراعظم کیخلاف نیب سے انکوائری، اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے کی نیب سے انکوائری کرانے کے لئے دائر ایک اور درخواست پر اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی۔ درخواست گزار جواد اشرف نامی شہری نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹے حسن نواز، حسین نواز اور بیٹی مریم نواز نے اثاثے چھپائے، رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کی کمیٹی تشکیل پا چکی ہے جبکہ وزیراعظم کے خلاف عدالت میں کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی لہٰذا درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔
اٹارنی جنرل طلبی