عمران فاروق قتل، منی لانڈرنگ کیس، سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم تحقیقات مکمل کرکے چلی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) سکاٹ لینڈ یارڈ کی پانچ رکنی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل اور ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات مکمل کرکے واپس چلی گئی ہے۔ جے آئی ٹی نے غیرملکی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں بھی سکارٹ لینڈکو دستیاب شواہد فراہم کئے گئے ہیں۔ سکاٹ لینڈیارڈ کی ٹیم نے جے آئی ٹی کو بھی عمران فاروق قتل کیس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کرائم سین سمیت تمام بنیادی شواہد فراہم کرنے کا کہا ہے واضح رہے کہ جے آئی ٹی برطانیہ کا دورہ کرے گی۔
ٹیم