بے بنیاد الزامات: اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی نے عمران خان کیخلاف 5 ارب ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفیٰ ڈار نے ساکھ کو نقصان پہنچانے اور جھوٹے بے بنیاد الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا۔ عدالت آج فریقین کو نوٹس جاری کرے گی۔ علی مصطفیٰ ڈار نے اپنے وکیل بیرسٹر منور اقبال دوگل کے ذریعے ہرجانے کا دعویٰ اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں دائر کیا جس میں علی مصطفیٰ ڈار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے 10 اپریل کو بنی گالہ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے میرے اور میرے خاندان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے جس سے ان کی اور اس کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں جھوٹ بولا کہ میری اور میرے بھائی مجتبیٰ حسنین ڈار دبئی میں کچھ جائیدادوں کے مالک ہیں جن میں سے دو ٹاورز بھی شامل ہیں جو کرپشن کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے خریدے گئے عمران خان نے یہ تمام الزامات بغیر کسی ثبوت کے لگائے جن کا کوئی ثبوت نہیں۔
دعویٰ