ہیلتھ ورکرز پر حملے، پاکستان خطرناک ممالک میں شامل: عالمی ادارہ صحت

جنیوا (اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان ہیلتھ ورکرز پر حملوں کے حوالے سے خطرناک ممالک میں شامل ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ ورکرز کے حوالے خطرناک ممالک میں شامل ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے سب سے خطرناک ملک شام ہے۔ شام میں2015 میں صحت کے مراکز پر 135 حملوں میں 173 اموات ہوئی فلسطین میں 34 حملوں میں 3 اموات ہوئیں۔ پاکستان میں 16 حملوں میں 45 اور لیبیا میں 14 حملوں کے دوران 39 افراد مارے گئے۔ عراق اور یمن میں بھی ہیلتھ ورکرز کو خطرات لاحق ہیں۔
خطرات