برطانیہ: سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں پاکستان کا چھٹا نمبر

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال 2669 پاکستانیوں نے پناہ کی درخواستیں دیں۔ زیادہ تر پاکستانیوں نے سیاسی، مذہبی مظالم کو پناہ کی وجہ قرار دیا۔ ایران، اریٹیریا، عراق، سوڈان، پاکستان، شام پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں سرفہرست ہیں۔
نمبر