چنیوٹ: درندہ صفت شخص کی 6 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم مقابلہ میں ہلاک

چنیوٹ + نارنگ منڈی+ ڈسکہ + جھنگ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) درندہ صفت انسان نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 6 سالہ امین پور بنگلہ کی بچی حنا ملک دختر مظہر عباس جو کہ گلی میں کھیل رہی تھی تو ملزم دوست محمد نے زبردستی بخاری ہسپتال کے عقب میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تھانہ رجوعہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا جو پولیس حراست سے فرار ہو گیا اور بعد ازاں ڈی ایس پی نصر اللہ خان نیازی کی ہدایت پر اے ایس آئی محمد یعقوب کی زیرسرپرستی پولیس پارٹی سے ویلج رائے پنڈ میں پولیس مقابلہ میں ملزم ہلاک ہو گیا۔ اس کے دو نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور اپنا موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ گئے۔ علاوہ ازیں نارنگ منڈی کے گاو¿ں مانانوالہ میں حضرت موتی لعل حسین کے مزار مبارک کے تالے توڑ کر تین اوباشوں 20 سالہ ثاقب، 18 سالہ مدثر ستار 20 سالہ باکا نے دو کمسن چرواہوں کو اغواءکر کے مزار کے اندر زیادتی کر ڈالی۔سیاسی و سماجی شخصیت سردار شفاء علی مان کی قیادت میں عوام کا واقعہ کے خلاف شدید احتجاج، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ والدین پر غشی کے دورے، 5 سالہ مدثر اور 6 سالہ نعمان قیصر نے بتایا وہ گاو¿ں کے باہر کھیتوں میں مویشی لے جا رہے تھے ملزم کاندھوں پر اٹھا کر مزار پر لے گئے بچوں نے بتایا ملزموں نے ایک روز قبل بھی ملزموں نے ہم سے زیادتی کی۔ ڈسکہ میں موضع بھروکی کا عرفان رات کے وقت اپنی 17سالہ سالی (ط) کے ساتھ گھر جا رہا تھا گلہ کے قریب ملزموں ظہیر ساہی، اعجاز اور ایک نامعلوم شخص نے عرفان سے 10ہزار رو پے نقدی چھین لی اور اس کی سالی کو قریبی کھیتوں میں لے جا کر زبردستی بے آبرو کردیا۔ موضع میترانوالی کی لبنٰی کا 11 سالہ بیٹا (ع) بازار دہی لینے گیا رضوان عرف جانو مسجد کے بیت الخلا میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ جھنگ میں چک نمبر250 میں امجد وغیرہ چھ افراد نے مبینہ طور پر مسماة (ش۔ب) سے زیادتی کی۔
زیادتی