بھارت بڑی طاقت بن چکا، دنیا کیلئے نظرانداز کرنا ممکن نہیں: مودی

نئی دہلی/ نیویارک (آئی این پی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت ایک بڑی طاقت بن چکا ہے جسے نظرانداز کرنا اب دنیا کے لئے ممکن نہیں ہے۔ اپنی حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر امریکی اخبار ”وال سٹریٹ جرنل“ کو دیئے گئے انٹرویو میں نریندر مودی نے گزشتہ دو سال میں اقتصادی اصلاحات کو سب سے زیادہ فروغ دینے کا ذکر کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ لوگ کس 'بگ بینگ' اصلاحات کی بات کر رہے ہیں وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ جتنی اقتصادی بہتری گزشتہ دو سال میں ہوئی اتنی پیشرو حکومت کی سوچ سے بھی باہر ہے تاہم انہوں نے ساتھ میں یہ بھی تسلیم کیا کہ بہت سے چیلنجز ابھی باقی ہیں۔
مودی