نیویارک سٹی میں فائرنگ‘ ایک شخص ہلاک، 3زخمی
نیویارک(آئی این پی)امریکی شہر نیویارک سٹی میں ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اس مقام پر ہوئی جہاں ایک میوزیکل کنسرٹ شروع ہونے والا تھا۔ کنسرٹ کا مقام نیویارک سٹی کے علاقے مین ہٹن کے یونین سکوائر کے قریب واقع ہے۔ فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔
نیویارک فائرنگ