تحریک انصاف بیلجیئم کے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی:شیخ ماجد

برسلز (نامہ نگار) تحریک انصاف بیلجیئم کے کوارڈینیٹر شیخ ماجد نے اعلان کیا ہے کہ بیلجیئم پارلیمنٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور جذبے سے حصہ لے گی اور ایسے امیدواروں کو کامیاب کرائے گی اور ان کی انتخابی مہم میں حصہ لے گی جو تارکین وطن کے حوالے سے نرم گوشتہ رکھتی ہو گی۔ انہوں نے پوری پاکستانی کمیونٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ بیلجیئم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں تاکہ انہیں بیلجیئم کی سیاست میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے اور وہ یہاں کے قوانین سے واقف ہو سکیں۔ موجودہ انتخابات میں پاکستان نژاد امیدوار بھی سامنے آ چکے ہیں جس سے پاکستان کا نام اور مقام بلند کرنے کا موقع ملا ہے۔