مفتی عبدالقوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج ‘نماز عید کی امامت سے روکنے کیلئے ڈی سی او کو درخواست دیدی گئی
لاہور/ ملتان (اپنے نامہ نگار سے+ نوائے وقت رپورٹ) سیشن عدالت نے قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنانے والے مفتی عبدالقوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے علی الصبح فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ دوپہر 2 بجے تک محفوظ کر لیا۔ فاضل عدالت نے بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے مفتی عبدالقوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ پرانی انارکلی میں مقامی شہری مشتاق احمد نعیمی نے درخواست دائر کی۔ مفتی عبدالقوی کو نماز عید کی امامت سے روکنے کیلئے ڈی سی او کو درخواست دیدی گئی۔ درخواست چیئرمین یو سی 58 کی جانب سے ڈی سی او کو دی گئی۔ یو سی چیئرمین نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کی امامت سے جھگڑے کا خدشہ ہے اس لئے امامت سے روکا جائے۔
خارج