شمالی کوریا کے جوہر ی سائنسدانوں کا بھارت میں تربیت لینے کا انکشاف

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ایک پینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سائنسدانوں نے ہندوستان میں تربیتی پروگراموں میں شرکت کی ہے ایران ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے مذکورہ پینل کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے سائنسدانوں نے دہرا دون میں واقع سینٹر فار اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایجوکیشن ان ایشیا اینڈ پیسفک (CSSTEAT) میں ایک تربیتی پروگرام میں شرکت کی ہے قابل ذکر ہے کہ سینٹر فار اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایجوکیشن ان ایشیا اینڈ پیسفک (CSSTEAT)، 1995 میں ہندوستان کے شہر دہرا دون میں قائم کیا گیا تھا اور اب تک شمالی کوریا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے متعدد طلبہ اس مرکز میں تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
شمالی کوریا/ تربیت