لندن: میئر صادق خان کا افطار ڈنر نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا

لندن (آن لائن) لندن کے مئیر صادق خان نے افطار ڈنر دیا جس میں بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ افطار ڈنر میں میر صادق خان خود بھی شریک تھے اور لندن میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا۔ صادق خان نے مسلمان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے، عدم مساوات اور امن کیلئے تمام شہریوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ ہم سب ملکر غربت کو شکست دے سکتے ہیں۔
صادق خان/ افطار