دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کیلئے برطانوی طرز پر رائے شماری کرائیں گے : کاروند کیجروال
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کے وزیرِ اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ وہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے سوال پر جلد ہی قومی دارالحکومت میں برطانوی طرز پر رائے شماری کرائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اروند کیجریوال نے اعلان کیا وہ نئی دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے حوالے سے جلد ہی قومی دارالحکومت میں برطانوی طرز پر رائے شماری کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت ان سے خوفزدہ ہے اور انھیں ہرقیمت پر ناکام کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف عام آدمی پارٹی ایک ایسی جماعت ہے جو گذشتہ دو برس سے بی جے پی کے لیے ایک بڑی سیاسی مشکل بنی ہو ئی ہے۔ان کے اس اعلان سے سوشل میڈیا اور ان کے سیاسی مخالفین کی صفوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے چین اور دیگر ممالک کی طرف سے نیوکلیائی سپلائر زگروپ (این ایس جی) میںبھارت کی رکنیت کی مخالفت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی مکمل طور ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ 'وزیر اعظم مودی خارجہ پالیسی کے محاذ پر مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔انہیں عوام کو یہ بتانا ہوگا کہ اپنے خارجہ دوروں میں آخر وہ کیا کرتے رہے اور بھارت کی عالمی تنہائی کا راز کیا ہے۔
اروند کیجریوال