دکانداروں کی لوٹ مار جاری، ٹماٹر 60، لہسن 175 روپے کلو کردیا
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں 18 ویں روزے کو بھی دکانداروں نے لوٹ مار کا بازار گرم رکھا مختلف سبزیاں اور پھل مقررہ سرکاری نرخوں سے 25روپے کلو تک زائد میں فروخت کئے۔ تفصیلات کے مطابق آلوکچا چھلکا قیمت32 کی بجائے 40، پیاز 22 کی بجائے40، ٹماٹر 43 کی بجائے60، لہسن دیسی141 کی بجائے 155، لہسن چائنہ 162 کی بجائے 175، ادرک چائنہ81 کی بجائے 95، بینگن30 کی بجائے37، پالک 40 کی بجائے49، کھیرا دیسی 33کی بجائے42، کریلے 24 کی بجائے42، لیموں دیسی اول 110 کی بجائے 135، پھلیاں رواں 64 کی بجائے 75، بند گوبھی 40 کی بجائے52 روپے کلو، پھول گوبھی 55 کی بجائے65، سبز مرچ 40کی بجائے 47، شملہ مرچ 55 کی بجائے 65، اروی58 کی بجائے 65، گھیا کدو 26کی بجائے33، گھیاتوری 27 کی بجائے 35، مٹر102 کی بجائے 125، مولی 11کی بجائے 17، بھنڈی 37 کی بجائے 45، ٹینڈے دیسی 55 کی بجائے 65، خوبانی موٹی141 کی بجائے 165روپے کلو، خوبانی سفید 141روپے کی بجائے 160،آم چونسہ 111کی بجائے 122، سیب سفید 79 کی بجائے 90، سیب کالا کولو پہاڑی 141 کی بجائے 165، کھجور عراقی 116 کی بجائے 140، فالسہ126کی بجائے 145، آڑو 166 کی بجائے 180، آلوبخارہ 176 کی بجائے 195، آم دوسہری 102کی بجائے 120،آم دیسی 40 کی بجائے 60، آم سندھڑی 111 روپے کی بجائے 118، کیلا اول درجن 96 کی بجائے 116، کیلا دوم درجن 69 کی بجائے 90، خربوزہ 51کی بجائے 55، لیچی 201روپے کی بجائے 225 ،کھجور اصیل 131 کی بجائے 155 اور کھجور ایرانی اول 157 کی بجائے180روپے کلو فروخت ہوئی۔
سبزیاں پھل