میانمار: بدھ مت کے پیروکاروں کا مسجد پر حملہ، ایک مسلمان زخمی
ینگون (آئی این پی) میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں نے ایک مسجد پر حملہ کردیا، واقعے میں ایک مسلمان زخمی ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے مسجد کے کچھ حصوں اور ایک قریبی قبرستان کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کے مطابق صوبے باگو میں یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت رونما ہوا جب ایک مسلم مرد اور بدھ خاتون کے مابین ایک اسلامی سکول کے قیام پر بحث شروع ہوئی۔ دیکھتے دیکھتے وہاں ایک مجمع اکٹھا ہو گیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک قریبی مسجد پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں بدھ راہبوں نے بھی حصہ لیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے 70 سے زائد مسلمانوں کو رات تھانے میں گزارنا پڑی۔
میانمار