کویت: شریف برادران کو نااہل قرار دینے پر پاکستانی کمیونٹی میں غصے کی لہر دوڑ گئی

کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) پاکستان کے سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کوعدالت کی جانب سے نااہل قرار دینے پر کوےت بھر میں پاکستانی کمیونٹی میں شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گےا ۔پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے بانی رکن غلام حیدر شیخ نے میاں برادران کو نااہل قرار دینے پر کہاکہ اس فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ وکلاء،سول سوسائٹی ،اورسیاسی قائدین کی تحریک حق پر مبنی ہے کیونکہ پی سی او ججز نے ملک کے ممتاز سیاست دانوں کو نااہل قرار دینا ایک سازش کا حصہ ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے ترقیاتی منصوبے شروع کررکھے تھے ان پر منفی اثرات مرتب ہوں ۔انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کوےت کے سیکرٹری فنانس مقصودعلی منظورنے کہاکہ اس فیصلے نے قوم کو ہلاکررکھ دیا ہے۔ ججوں نے جانبداری دکھا کر پاکستان کی ساکھ کو غیرممالک میں خراب کردی ہے پی سی او ججوںنے \\\"زرداری عدلت \\\" کا روپ اپنا لیا ہے ۔پاکستان مسلم سنٹر(ن) کوےت کے صدر میاںمحمد ارشد،نائب صدر ملک محمد حےات نے کہاکہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ میاں محمدنوازشریف کا موقف بالکل ٹھیک تھا جو انہوں نے پی سی اوججوں کے سامنے پیش نہ ہونے پر اپنا رکھا تھا کیونکہ یہ عدالتےں صرف مشرف کے بعد زرداری کے گرد گھوم رہی ہیں ۔ محمدنوازشریف نے جو حق وانصاف کا ساتھ دیا جس کی سزا انہیں نااہل رقرادینے پردی گئی لیکن میاں برادران عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں وہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں اگر پی سی اوعدالتےں انہیں نااہل قراردے رہی ہیں تو اس سے ان کا اور کارکنوں کا مورال بلند ہوگا۔