پاکستان فیڈریشن سپین کے زیر اہتمام ہسپانوی زبان کی کلاسز کا اجراء مارچ سے ہو رہا ہے، چودھری عامر سیال

سپین (نمائندہ خصوصی) پاکستان فیڈریشن سپین کے زیر اہتمام ہسپانوی کلاسز کا اجراءکیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا پاکستان فیڈریشن سپین کے نائب صدر اور فیڈریشن میں شعبہ تعلیم کے انچارج چودھری عامر سیال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کلاسز کا آغاز 6 مارچ بروز جمعہ کو سوک سنٹر بیسویں میں کیا جا رہا ہے ابتداءمیں یہ کلاسز ہفتہ میں دو دن ہوں گی جو کہ جمعہ شام چار بجے سے چھ تک اور بروز ہفتہ گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گی جو پاکستانی کلاسز میں داخلے کے خواہش مند ہیں وہ سوک سنٹر بیسویں کی تیسری منزل پر اپنا نام درج کروا سکتیں ہیں۔ یہ کلاسز بالکل فری ہے۔