نااہلی کا فیصلہ‘ برطانیہ میں ایسوسی ایشن آف پاکستان نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا

لندن (آصف محمود سے) برطانیہ میں پاکستان نژاد وکلائ\\\' ججوں اور بیرسٹروں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستان لائرز نے میاں برادران کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ یہ مظاہرے برطانوی وزیراعظم کے دفتر 10 ڈاﺅننگ سٹریٹ اور پاکستان ہائی کمیشن لندن کے سامنے کئے جائیں گے۔ ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز کے صدر اور سپریم کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے سینئر وکیل امجد ملک نے نوائے وقت/ دی نیشن کو بتایا کہ پاکستان کی جمہوریت کیلئے یہ ایک سیاہ دن ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے میاں نوازشریف اور شہباز شریف جیسی مقبول قیادت کو نااہل قرار دلوا کر میثاق جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے جس سے مفاہمت کی پالیسی ختم ہو کر ملک دوبارہ 90ءکی دہائی میں چلا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز کے صدر کا کہنا تھا سیاستدانوں نے گزشتہ 3 مارشل لاءدیکھے لیکن اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 سالوں میں پہلی مرتبہ قانون کی حکمرانی\\\' انصاف اور جمہوریت کیلئے اور جیو اور جینے دو کے اصولوں کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن آف پاکستان لائرز میاں برادران کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور سیمینار منعقد کروائے گی اور وزیراعظم برطانیہ گورڈن براﺅن اور وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کے آگے بھی اس معاملے کو اٹھایا جائیگا۔