میاں برادران کو نااہل قرار دینے سے ان کی جڑیں عوام میں اور مضبوط ہو گئیں: مسلم لیگ ن سپین

سپین (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کا ہنگامی اجلاس\\\' میاں برادران کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج۔ چودھری محمد افضال کی صدارت میں ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد افضال نے کہا کہ سپریم کو رٹ نے میاں برادران کو نااہل قرار دے کر پیپلز پارٹی کی بد نیتی کو ظاہر کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم کی قیادت کبھی بھی پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دو الگ نظریہ رکھنے والی جماعتیں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری محمد عابد قیوم نے کہا کہ میاں برادران کو نااہل قرار دینے سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوام میں جڑیں اور مضبوط ہوں گی۔ مسلم لیگ ن کسی کے سامنے جھکنے والی جماعت نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن سپین کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مصطفی اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میںمیاں برادران کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کا عوام میں قد چھوٹا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دما دم مست قلندر ہو گا۔ حکومت اپنوں سے غداری کر کے زیادہ دیر نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سفارت خانہ میڈرڈ اور قونصلیٹ بارسلونا کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔