شریف برادران کو نااہل قرار دلوا کر زرداری نے اپنی سیاسی موت کو دعوت دی ہے: مسلم لیگ فرانس

پیرس (صاحبزادہ عتیق الرحمن سے) مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ انہیں نااہل قرار دلوا کر آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی اور حقیقی موت کو دعوت دے دی ہے۔ آصف علی زرداری اب تیاری کر لیں انہیں بے نظیر اور شاہنواز بھٹو کے قتل کا حساب عدالتوں میں ہی دینا ہو گا۔ پاکستان کی ایک بڑی خفیہ ایجنسی جانتی ہیں کہ بے نظیر بھٹو کو کس سے قتل کروایا۔ حکومت اب چالیس دن بھی قائم نہیں رہ سکتی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فرانس کے صدر اختر علی بٹ\\\' سیکرٹری جنرل محمد یوسف خان\\\' ایڈیشنل سیکرٹری جنرل منظور خان جنجوعہ سینئر نائب صدر چودھری ریاض چیئرمین شیخ طارق جاوید\\\' سرپرست اعلیٰ میاں محمد حنیف\\\' طلعت محمود چوہان\\\' سیکرٹری اطلاعات محمد آفتاب گھلو\\\' نائب صدر مرزا اختر ایڈووکیٹ نے نواز شریف اور شہباز شریف کی غیر منصفانہ فیصلے کے ذریعے سے نااہلی کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔