شاہد لطیف پاکستان فیڈریشن سپین میں مشیر مذہبی امور نامزد

سپین (زاہد مصطفیٰ اعوان سے) پاکستان فیڈریشن سپین کے ترجمان کے مطابق پاکستان فیڈریشن سپین کے صدر فیض اللہ ساہی نے فیضان مدینہ مسجد بارسلونا کے انچارج اور صدر شاہد لطیف کو پاکستان فیڈریشن سپین میں بطور مشیر مذہبی امور مقرر کیا ہے ان کی اس نامزدگی پر پاکستانی کمیونٹی کے اہم رہنما¶ں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی مثبت اور مذہبی صلاحیتوں سے سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے مددگار ثابت ہوں گے اور مختلف مذہبی معاملات پر پائی جانے والی دوری کو ختم کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔