ادارہ منہاج القرآن فرانس کی طرف سے پاکستان پریس کلب کے اعزاز میں عشائیہ

پیرس (صاحبزادہ عتیق الر حمن سے ) ادارہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صحافیوں کو چاہیے کہ فرانس میں کمیونٹی کے اتحاد کیلئے اپنا اثر ورسوخ اور اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں اور پہلے کی طرح کمیونٹی کے آپس میں پیار و محبت ،حسن سلوک اور باہمی احترام کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی نو منتخب انتظامیہ نے پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے کہا کہ آج کی یہ دعوت پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ تعلقات کی تجدید نو ہے۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ فرانس میں تمام پاکستانی صحافی رضاکارانہ طور پر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں اور بدلے میں صرف عزت و احترام چاہتے ہیں۔اس عشائیے میں ادارہ منہاج القران کے نو منتخب صدرعبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری رانا فیصل قادری ، صدر عوامی تحریک پیرس طارق چوہدری، جنرل سیکرٹری سہیل بٹ،مرکزی صدر سعید چودھری، مرکزی فنانس سیکرٹری عامر جواد بٹ، چودھری محمد اشرف سینئر نائب صدر فرحان علی قادری صدر یوتھ ونگ، عمیر اشفاق جنرل سیکرٹری ،چوہدری خلیل صدر سارسل مرکز، اورمیڈیا کونسل کے سربراہ راو¿ خلیل پریس کلب کے صدر جناب صاحبزادہ عتیق الرحمن شاہد، جنرل سیکرٹری شبیر بھدر، منظور جنجوعہ،عاکف غنی\\\' میر عبدالقدیر،اورآفتاب گھلو نے شرکت کی۔