عراق کی جنگ میں کم از کم ایک لاکھ دس ہزار چھ سو افراد ہلاک ہوئے

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) ایسوسی ایٹڈ پریس نے عراقی حکومت کے خفیہ فائلوں میں جوکہ عراقی جنگ کے بارے میں ہیں۔ تحقیق کی ہے کہ 2005ءسے اب تک 8 لاکھ سات ہزار 215 عراقی شہری تشدد بم پھٹنے کے واقعات اور دیگر فائرنگ و بمباری وغیرہ میں اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جو مختلف ذرائع اور ہسپتالوں سے اکٹھے کئے گئے جن کے بارے میں گواہیاں بھی موجود ہیں کے مطابق 2003ءمیں عراقی جنگ شروع ہونے کے بعد آج تک (110,600) ایک لاکھ دس ہزار چھ سو عراقی ہلاک ہوئے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے عراق پر امریکی حملہ کے بعد ہلاک ہونے والوں کی یہ کم از کم اور انتہائی محتاط تعداد ہے۔