کینیڈا، پاکستان تعلقات
کینیڈا،پاکستان تعلقات میں دن بدن فراوانی آ رہی ہے۔ حکومتیں اور عوام کے درمیان ،روابط کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک بھائی چارے کے ایک مضبوط رشتے میں بندھ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ٹورازم کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری غفور نے کینیڈین ہائی کمیشن کے ہائی کمشنر سے پاکستان، اسلام آباد میں ملاقات کرتے ہوئے کہا چوہدری غفور نے کہا کہ پاکستانی کشمیری دنیا بھر میں آباد ہیں اور وہاں ان ممالک کی ترقی، خوشحالی کی ہے ، پاکستانی وفادار محب وطن اور محنتی قوم ہیں پاکستان کی موجودہ حکومت ایک جمہوری حکومت ہے جو عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر دینے پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج اوور سیز پاکستانی اپنے ملک پاکستان آ کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے ملکی پالیسیوں میں مثبت تبدیلیاں لا کر عوام الناس کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے کینیڈا، برطانیہ میں مقیم پاکستانی جہاں اپنے ملک پاکستان سے محبت کرتے ہیں وہاں ان ممالک پر بھی جان نچھاوڑ کرتے ہیں جہاں پر وہ رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد کینیڈا اور برطانیہ و دیگر یورپین ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے چوہدری غفور نے کینیڈین ہائی کمشنر کو پاکستان کی ٹور ازم کی افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کینیڈا کے عوام پاکستان میں زیادہ سے زیادہ آئیں اور پاکستان کے موسم سے لطف اندوز ہوں پاکستان میں مکمل سخت سکیورٹی دتسیاب ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور میاں محمد نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر مسٹر پسیری نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور ان کا ملک انتہائی خوبصورت اور مہمان نواز ہے مجھے پاکستان رہ کر سکون ملا کینیڈین ہائی کمشنر نے اپنی طرف سے چوہدری غفور کو ایک شیلڈ بھی دی اور کہا کہ آپس میں مضبوط رابطوں سے ہی مضبوط تعلقات استوار ہوتے ہیں۔