جنرل اشفاق کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا : مسلم لیگ ضیاءکا دعویٰ

کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل محمد نے کہاہے کہ کچھ قوتےں عدلیہ اورحکومت کے درمیان تصادم کراکے پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتی ہیں تاکہ پاکستان میں خانہ جنگی کی صورت میں مطلوبہ اہداف حاصل کئے جائیں تاہم پاکستان کے دوست ممالک بھی اس صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ان خیالات اظہار انہوںنے ایک نیوز ایجنسی یواین این سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہااس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان مخالف قوتےں حکومت اورعدلیہ کو پوائنٹ آف نو رٹرن پرلے جانے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاجائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کی توسےع کے سوال پر کہاکہ جنرل کیانی کے عہدے میں توسیع کا فیصلہ کرلیاگےا ہے کیونکہ ان کی مدت ملازمت کی ٹائمنگ غیریقینی صورتحال میںختم ہونے کو آئی ہے ملک کی اندرونی صورتحال اور \\\"وار اینڈ ٹیرر\\\"کے نئے مراحل اس حوالے سے اہمےت کے حامل ہیں ۔چین کے وزیر دفاع کا دورہ پاکستان کے سوال پرکہاکہ چین کے وزیردفاع کا دورہ پاکستان کی موجودہ صورتحال اورمستقبل کے حوالے سے چند اہم فیصلوں کے پس منظر میں انتہائی اہمےت کا حامل ہے !