حالات کا تقاضا ہے خواتین ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دیں: ڈاکٹر عظمیٰ قریشی
لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ صرف تعلیم سے ہی انٹرپرینور خواتین کاروبار کی راہ میں درپیش رکاوٹیں عبورکرسکتی ہیںوقت کاتقاضاہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرکے ملکی ترقی وخوشحالی میںکردار اداکریں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ویمن چیمبرآف کامرس لاہور کے اشتراک سے انٹرنیشنل ویمن انٹرپرینؤرشپ ویک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر شہلا جاوید، ڈاکٹر شفقت مسعود، ڈاکٹر سائرہ علوی ودیگرشامل تھے۔