پاکستان میں جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: اوباما

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں) سٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کےلئے امریکہ گئے پاکستانی وفد نے اچانک امریکی صدر اوباما سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر اوباما نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے سٹرٹیجک روابط بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ صدر زرداری کے دور میں پاکستان اور امریکہ تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاک فوج کو مضبوط کرنے کےلئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔ پاکستان سے خصوصی لگا¶ ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر اوباما سے پاکستانی وفد کی اچانک ملاقات حسین حقانی نے کرائی۔