امریکہ کی خاتون اول مشیل اوبامہ نے سکول کے بچوں اور باورچیوں کے ساتھ مل کر وائٹ ہاؤس میں بنائے گئے کھیتوں میں پکنے والی سبزیاں اور پھل اُتارے۔

واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدرکی رہاش گاہ جمعرات کے روزخصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔ ایلمنٹری سکول کے بچوں اور وائٹ ہاؤس کے باورچیوں نے صدارتی محل میں لگی سبزیاں اور پھل اتارنے میں خاتون اول مشیل اوباما کا ساتھ دیا۔ سبزیوں میں حلوہ کدو، آلو، مولی اور گاجریں شامل تھیں جبکہ پھلوں میں سب سے نمایاں تربوزتھے۔ وائٹ ہاؤس کے کچن گارڈن سے روزانہ سولہ ہزار پاؤنڈ سبزیاں اور پھل حاصل کیئے جاتے ہیں۔ ان پھل اور سبزیوں سے امریکی صدر کے خاندان، ان کے مہمان اوروائٹ ہاؤس کی سکیورٹی پر مامور فوجی مستفید ہوتے ہیں۔ کچن گارڈن کا ایک حصہ غریبوں کے لئے بنائے گئے فوڈ بینکس کے لئے بھی وقف کیا گیا ہے۔