مسلم کانفرنس کیلئے بدنامی کا باعث بننے والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے: راجہ تصور

برسلز (نامہ نگار) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کنوینئر راجہ تصور حیات نے کہا کہ مسلم کانفرنس عوام کی حقیقی جمہوری جماعت ہے اس میں مفاد پرست اور بدکردار افراد کی کوئی گنجائش نہیں جو عناصر مسلم کانفرنس کے لئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ مرکزی قیادت سے صلاح مشورہ کے بعد انہیں نوٹس جاری کئے جائیں گے اور انہیں جماعت کی بنیادی رکنیت سے برطرف کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برسلز میں خودساختہ صدر یورپ نے اپنے کردار و فعل سے مسلم کانفرنس کو بدنام کیا ہے جس سے مسلم کانفرنس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے جس کا وہ نوٹس لیں گے۔