غلام عباس کی بیوہ کو لوٹا ہوا مال واپس دلانے کی ہرممکن کوشش کرینگے: چارج ڈی افیئرز اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی یقین دہانی

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حاجی منور نے گذشتہ روز سفارتخانہ پاکستان کے چارج ڈی افیئرز سجاد احمد سیھر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی رب نواز خان سے ملاقاتیں کیں، حاجی عبدالشکور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حاجی منور نے سفارتخانہ کے حکام سے درخواست کی کہ حاجی غلام عباس کی بیوہ سمعیہ عباس کو لوٹا ہوا مال واپس دلانے میں ان کی مدد کریں۔ چارج ڈی افیئرز اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی رب نواز خان نے انہیں یقین دلایا کہ وہ بیوہ کو لوٹا ہوا مال واپس دلانے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔