آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سپین کے انتخابات کے بعد کارکنوں میں اختلافات ختم ہو گئے، مرزا مقصود جرال

برسلز (نامہ نگار) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سپین کے عہدیداروں کے انتخابات کے بعد یورپ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ملک کے ہر کونے سے ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا منتخب عہدیداروں کو مبارک باد اور دعوتوں کا سلسلہ شروع۔ مسلم کانفرنس کے کارکن ایک پلیٹ فارم پر یکجا نظر آنے لگے اور اختلافات ختم ہو گئے۔ مسلم کانفرنس بیلجیئم کے صدر مرزا مقصود جرال نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے۔ مسلم کانفرنس سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار سکندر حیات اور مسلم کانفرنس کے سرکردہ رہنما شاہ غلام قادر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی رہنمائی میں کامیابی کی طرف رواں دواں ہیں۔ مسلم کانفرنس سپین راجہ تصور حیات کی قیادت میں نیک مشن کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انتخابات کے بعد مسلم کانفرنس کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔