عراق میں شدید متاثر فلسطینی مہاجرین کو امریکہ میں پناہ دی جائے گی

نیویارک (طیبہ ضیا) امریکہ نے عراق میں شدید متاثر ہونے والے 1350فلسطین مہاجرین کو امریکہ میں پناہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے فلسطین کے مہاجرین کا امریکہ میں عارضی طور پر قیام کر نے کا اعلان کیا ہے۔فلسطین کے مہاجرین اب تک امریکہ آنے والے مہاجرین میں سب سے بڑی تعداد ہو گی۔عراق اور شام کی حدودمیں قریبََا تین ہزار مہاجرین پناہ گزیں ہیں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔